جممو اند کسمیر     جموں     کریال برھمن


ایک کلسٹر کی تعریف مشترکہ مواقع اور خطرات کا سامنا کرنے اور تقریبا ایک جیسی مصنوعات بنانے والی  اکائیوں کے جغرافیائی اعتبار سے ایک جگہ ہونے ﴿ ایک شہر/ قصبہ/ کچہ متصل گاوں اور  ان سے ملحقہ علاقوں﴾ کے طور پر کی جاتی ہے۔ ایک دست کارکلسٹر کی تعریف جغرافیائی اعتبار سے ایک جگہ  پر پائی جانی والی ﴿ عموما گاووں/ قصبہ جات میں﴾ گھریلو ہینڈ لوم/دست کاری کی مصنوعات بنانے والی اکائیوں کے طور پر کی جاتی ہے۔ ایک مثالی کلسٹر میں، اس قسم کی مصنوعات بنانے والے عام طور پر، طویل مدت سے رائج مصنوعات کو کئی نسلوں سے بنانے والے روایتی طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ یقینا بہت سے دستکار کلسٹر صدیوں پرانے   دستکارہیں۔ 

 

کریال براھمن کلسٹر کے بارے میں

 

کریال براھمن کلسٹر ریاست جمو کے ضلع جمو کے تحت آتا ہے۔

 

کریال براھمن کلسٹرمیں اس کام کومستحکم کرنے کیلۓ 141 سے دستکار اور9 SHG آسکتے ہیں۔ یہ تحریک روز بروز تیزھوتی جا رہی ہے۔

 

 

گڑیا اور کھلونے:-

 

نرم کھلونا ایک نرم، روادار، بالوں والا اوربھرا ھوا کھلونا ھوتا ہے۔ عام طورپروہ انسانوں اورجانوروں کی شکل میں بنائے جاتے ہیں۔

 

یہ بال، رواں، اون، پالیسٹر فائبر، مصنوعی بٹن، ربن اوردھاگے جیسے مختلف خام میٹریل سے تیار کئے جاتے ہیں تاکہ یہ صاف ستھرا اوراچھے معیار کے ھوں۔  ھم کلائنٹ کے ذریعہ دی گئی ھدايت اور ان کی مرضی کے مطابق بھی کھلونے تیار کرتے ہیں۔

 

 

ڈھانچہ کو بڑا کرنا:-

 

آپ پرنٹرکے استعمال سے ڈھانچہ کو بڑا بھی کر سکتے ہیں اوراگر ممکن نہ ھوتوایک پیپرکا خاکہ بنا سکتےہیں۔ اورپھراپنے کمپیوٹراسکرین پرنمونے کوسامنے رکھکربڑے خاکے پرڈیزائن کھینچ سکتے ہیں۔

 

ڈھانچہ تیار کرنا:-

 

ڈھانچہ کو تیار کرنے کیلۓ برسٹل بروڈ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آپ کاغذ کے ڈھانچہ کو کارڈ پر پیسٹ کرسکتے ہیں اور پھراس کو کاٹ سکتے ہیں۔چہرے کے فیچر بنانے کیلۓ یہ بہتر ہے کہ ڈھانچہ پررنگین نقطہ سے نشان لگایا جائے۔ آنکھہ اورکشیدہ کاری کے دوسرے ایریا کو دھیان سے کاٹیں۔

 

ڈھانچہ کو کپڑے پراتارنا:-

 

اس مقصد کیلۓ آپ ٹیلرچوک، ٹریسنگ پیپریا قیمتی پنسل، مارکر، پنسل اور رنگین کھریا کو استعمال کرسکتے ہیں۔ ڈھانچہ کی لائن کی سلائی کرنے کی کوشش کریں تاکہ پنسل کا نشان سلائی پرھو۔

 

نمونوں کو کاٹنا:-

 

ہر کھلونے کیلۓ آپ کو ہرنمونے کے دوٹکڑے کرنے کی ضرورت ھوگی۔ کپڑے کو اس طرح موڑدیں کہ کپڑے کا کھردرا رخ الٹی طرف چلا جائے۔ ڈھانچہ کے نمونے کوکپڑے کے کھردرے سائڈ پراتاریں۔ کپڑے کی دونوں پرتوں کو جوڑنے کیلۓ کچھہ پن استعمال کریں۔ ٹریسنگ لائن کے ¼ اینچ باہر سے کاٹیں۔

 

سلائی:-

 

کپڑے کی سلائی ھمیشہ اس طرح کرنی چاہئے کہ ان کے سیدھے رخ ایک دوسرے کی طرف ھو۔

 

مشین کےذریعہ سلائی:-

 

ٹریس لائن کے اندرکی طرف سلائی کریں۔ اوپننگ کوچھوڑتے ھوئے تمام کی سلائی کریں۔ شروع اورآخرمیں آٹومیٹک ٹائی آف سلائی کریں۔ پھندے کو بڑھانے کیلۓ ایک سوئی استعمال کریں اورنچلے دھاگے کے کنارے کو سب سے اوپرکریں۔ کپڑے میں گانٹھہ باندھنے کیلۓ دھاگے کے دونوں ٹکڑوں کو آپس میں باندھ دیں۔

 

ہاتھہ کے ذریعہ سلائی:- 

 

تقریبا 3 فٹ(90انچ) کا ایک دھاگا لیں پھردھاگے کودہرا کرکے آخری سرے پرباندھکر ایک پھندا بنائيں۔ ایک مضبوط بیک سلائی استعمال کرتے ھوئے ٹکڑوں کوساتھہ سل دیں۔ سیم الوینس کوکلپ کے ساتھہ ٹیڑھی ھوئی لائنوں کے اندرجوڑدیں، سلائی لائن کے دھاگے کو کاٹے بغیرسلائی لائن کے قریب کلپ لگا دیں۔

موڑنا اوربھرنا:-

 

دستہ والی بنائی سوئی کے کنارہ کویا پنسل کو فلنگ اسٹک کے طورپراستعمال کرسکتے ہیں اور پھر کناروں کو ہموارکرسکتے ہیں۔

 

اسٹفنگ سے پہلے:-

 

ڈھانچہ کو استعمال کرتے ھوئے چہرے کے فیچر اور دوسری کشیدہ کاری کا نشان لگائيں۔ ایک لوہے کے ساتھہ یا اپنے ناخن کے ذریعہ سیم الاوینس کو دبائيں۔

 

 

بھرنا:-

 

اسٹفنگ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے نکالیں اورانہیں اندر گھساکر پیر، ہاتھہ اورکان جیسے ایریا کو بھریں۔ انہیں بھرکر اپنی مرضی کے مطابق نرمی اورسختی حاصل کریں۔ ایک اندھی سلائی کے ذریعہ منہ کو بند کریں۔

 

کشیدہ کاری کی خصوصیات:-

 

آنکھہ، ناک، منہ اورابرو بنانے کیلۓ آپ ساٹنی ٹانکا یا بیک سلائی کا استعمال کرسکتے ہیں۔

 

 

 

1۔ ڈھانچہ کو بڑا کرنا

2۔ دھانچہ کو اپنے کپڑے پراتارنا

3۔ نمونے کےٹکڑے کاٹنا

4۔ سلائی کرنا

5۔ مشین کے ذریعہ سلائی کرنا

6۔ ہاتھہ کے ذریعہ سلائی کرنا

7۔ موڑنا اوربھرنا

8۔ اسٹفنگ سے پہلے

9۔ بھرنا

10۔ کشیدہ کاری کی خصوصیات

 

ایئر کے ذریعہ:-

 

جمو کے شہرمیں اس کا اپنا ایئرپورٹ ہے جو کہ اھم شہروں سے اچھی طرح جڑا ھوا ہے۔ انڈین ایئرپورٹ، جیٹ ایئرویزوغیرہ جیسے تقریبا تمام ایئرلائن لگاتار جمو کیلۓ اڑان بھرتے ہیں۔

 

 

روڈ کے ذریعہ:-

 

 جمو کے شہرمیں اس کا اپنا ایئرپورٹ ہے جو کہ اھم شہروں سے اچھی طرح جڑا ھوا ہے۔ انڈین ایئرپورٹ، جیٹ ایئرویزوغیرہ جیسے تقریبا تمام ایئرلائن لگاتار جمو کیلۓ اڑان بھرتی ہیں۔

 

 

ٹرین کے ذریعہ:-

 

جمو وکشمیرکی تمام ریاست میں سب سے اھم ریلوے اسٹیش صرف جمو ہے اوراسے جموتوی اسٹیشن کے نام سے جانا جاتا ہے۔  یہ اسٹیشن ھندوستان کے تقریبا تمام بڑے شہروں کے ساتھہ اچھی طرح سے جڑا ھوا ہے

 








جممو اند کسمیر     جموں     پریا درشنی اندرا مہیلا بلاک سوسائٹی